مورخہ 24 دسمبر 2009
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پشاور صدر اسٹیٹ
لائف بلڈنگ کے سامنے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت
گردوں کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے اس لئے وہ غیر انسانی اور غیر اخلاقی
کارروائیوں پر اُتر آئے ہیں۔ دہشت گردوں نے پشاور کو مسلسل نشانہ بنایا ہے اور آئے
روز معصوم عوام‘ میڈیا‘ عدالتوں‘ سکولوں‘ اہم عمارتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا
رہے ہیں لیکن ہمارے حوصلے ایسے بزدلانہ کارروائیوں کے ذرےعے پست نہیں کئے جا سکتے
اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے تمام انسان دشمن اور شیطانی عزائم
کو ناکام بنائیں گے۔
اُنہوں نے باچا خان مرکز پشاور سے اے این پی کے مرکزی ترجمان اور مرکزی سیکرٹری
اطلاعات زاہد خان کے دستخطوں سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں اور
انتہا پسندوں کے دن گنے جا چکے ہیں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کےلئے حکومت
بھرپور کارروائی کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمنوں کو مزید مہلت دینا
اپنے پاﺅں پر آپ کلہاڑی مارنا ہے فاٹا سے مرکزی حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور
قیادت کا قلع قمع کرنے کےلئے مو ¿ثر اقدامات کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام مذہبی اور
سیاسی جماعتیں اپنی نظریات اور اختلافات سے بالاتر ہو کر دہشت گردی اور دہشت گردوں
کے خاتمے کےلئے کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداءکی
قربانیوں کو رائیگاں ہونے نہیں دیا جائےگا اور ان کی خون کے ایک ایک قطرے کا حساب
لیا جائےگا۔
اُنہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور
تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے صحت کامل کےلئے دعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ
غم و دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندانوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔
جاری کردہ

سینیٹر زاہد خان
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
عوامی نیشنل پارٹی

 

مورخہ 24 دسمبر 2009
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے پشاورصدر
اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا
ہے کہ دھماکے کرنے والوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ کوئی مذہب‘ دھماکے کرنےوالے
انسان نہیں درندے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اللہ تعالیٰ کی گرفت سے
نہیں بچ سکیں گے۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنے نظریات سے بالاتر ہو کر
دہشت گردی کے خلاف اکٹھے جنگ لڑنا ہو گا۔
اُنہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور
تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے صحت کامل کےلئے دعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ
غم و دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندانوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔

جاری کردہ

اے این میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور‘ پختون خوا