پریس ریلیز

مورخہ8/12/10
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبہ خیبر پختون خوا کے صدر
سینیٹر افراسیاب خٹک نے کوہاٹ تیراہ بازار بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے
ہوئے کہا کہ دہشت گرد مکمل طور پر مفلوج ہوچکے ہیں اس لئے وہ بے گناہ معصوم انسانوں
کے جانوں سے کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے جانوں سے کھیلنے والے
عناصر درندے کہلانے کے بھی مستحق نہیں انہوں نے باچا خان مرکز پشاور سے اپنے ایک
مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے کارروائیوں کیذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں
ہوں گے جب تک پختون سرزمین پر ایک بھی پختون زندہ رہے گا دہشت گردی کے خلاف پھر پور
اور سر توڑ جدوجہد جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ پختون ایک مضبوط اور طاقتو
رقوم ہے یہ سرکی بازی تولگا سکتا ہے لیکن کسی بھی صورت ہار نہیں مانتا دہشت گردی کے
خلاف جنگ جیت کررہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا پر فخر کرتے ہیں جنہوںنے وطن
کی عظمت اور وقار کی سربلندی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا تاریخ میں ان کی
یہ قربانیاں ہمیشہ یارکھی جائے گی ہم اپنی شہدا کی خون کو کسی بھی صورت رائیگاں
ہونے نہیں دیں گے اور ان کے خون کے ایک ایک بوند کا حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا
کہ فوج ’ عوام تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیاں سیکورٹی ادارے اور ریاستی ادارے ملکر
دہشت گردی کے ناسور کو جڑے سے ختم کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرے انہوں نے تیراہ
بازار بم دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت
کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت کا مل کیلئے دعا کرتے ہوئے کیا ہے کہ غم و دکھ اس
گھڑی عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندانوں سے برابر کی شریک ہے ۔
جاری کردہ

ارباب محمدطاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی خیبر پختون خوا