PR-Dec-29

PR-Dec-29

مورخہ 29 دسمبر 2010ء بروز بدھ
پریس ریلیز

حاجی سید فرین خان پارٹی ڈسپلن پر کاربند رہنے پر مبارکباد کے مستحق ہے‘ تاج الدین
خان
PK-87 کے ضمنی الیکشن میں امیر مقام سمیت تمام حریف جماعتوں کے ضمانتیں ضبط کر دیں
گے

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان نے کہا ہے کہ
اے این پی ضلع شانگلہ کے صدر حاجی سید فرین خان نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی
سربراہی میں وفاقی وزیر استقبال خان‘ صوبائی وزیر محمد ایوب اشاڑی‘ ایم پی اے شیر
شاہ خان اور اے این پی ضلع سوات کے صدر پر مشتمل جرگے کے مو ¿قف کو تسلیم کرتے ہوئے
PK-87 کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے نامزد اُمیدوار محمد یار خان کے حق میں
دستبرداری اور پارٹی ڈسپلن پر کاربند رہنے پر مبارکباد کے مستحق ہے۔ اُنہوں نے کہا
کہ حاجی سید فرین خان کی سربراہی میں PK-87 کے ضمنی الیکشن کے مہم میں پارٹی
عہدیدار ورکرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنے پارٹی اُمیدوار کو بھاری اکثریت سے
کامیاب کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پارٹی کے تمام عہدیدار اور کارکن اتفاق و
اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے مشن کو
پایہ ¿ تکمیل تک پہنچا کر پختونوں کی ترقی اور معاشی استحکام کا خواب پورا کرے۔
اُنہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے مختصر دور حکومت میں پارٹی کے مرکزی صدر
اسفندیار ولی خان کی قیادت میں جو کارنامے انجام دئےے ہیں وہ سابقہ حکومتیں گزشتہ
63 برسوں میں نہیں کر سکی۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی پہچان خیبر پختون خوا‘
صوبائی خودمختاری‘ اٹھارویں ترمیم کی منظوری‘ بجلی کے 110ارب روپے کی وصولی‘ اپنے
وسائل پر اپنے اختیار کو یقینی بنانا اور کالا باغ ڈیم کے ناپاک منصوبے کو ہمیشہ
ہمیشہ کےلئے دفن کرنا عوامی نیشنل پارٹی کے وہ کارنامے ہیں جو ملکی سیاسی تاریخ میں
سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ محمد یار خان کی کامیابی یقینی ہے
اور 24 جنوری کو انشاءاللہ PK-87 کے ضمنی الیکشن میں امیر مقام سمیت دیگر حریف
جماعتوں کا جنازہ نکال کر ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔

جاری کردہ

تاج الدین خان
صوبائی سیکرٹری جنرل اے این پی‘ خیبر پختون خوا

شیئر کریں