PR-Dec-24

PR-Dec-24

پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرو
ممبر قومی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ وزیر اعلیٰ انیکسی میں منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی
کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک‘ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہاشم بابر‘ صوبائی
وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین‘ صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان‘ صوبائی سیکرٹری
اطلاعات ارباب محمد طاہر خان خلیل‘ ضلعی تنظیم اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ ضلعی
صدر پیر حیدرعلی شاہ اور پارٹی عہدیداروں نے ضلع ہنگو میں امن و امان،
ترقیاتی کاموں اور پارٹی تنظیم کی فعالیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کو
اپنے اپنے تجاویز پیش کئے۔
اجلاس سے پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو
میں پارٹی کے شہیدوں کو پختون قومی تحریک میں سنہرے حروف سے یاد کیا جائےگا اور
انکی شہادت پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے کیونکہ اُنہوں نے پختونوں کی بقاءکی جنگ
میں جام شہادت نوش کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں‘
ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو اسی لئے شہید کیا جا رہا ہے کہ آج اسفندیار ولی خان کی
قیادت میں اے این پی پختونوں کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ ان خیالات
کا اظہار اُنہوں نے وزیر اعلیٰ انیکسی میں اے این پی ضلع ہنگو کے اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ ہم نے 200 سال بعد اپنی قومی شناخت حاصل کی،
اپنے وسائل پر اپنا اختیار حاصل کیا اور اب تیل و گیس پر اختیار حاصل کرنے کے بعد
جنوبی اضلاع میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ نے جن
مسائل کی نشاندہی کی ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پارٹی کارکن ہمارا
سرمایہ ہے اور ہم کارکنوں کے تما مسائل و مشکلات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے
اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی
خیبر پختون خوا

شیئر کریں