مورخہ یکم دسمبر 2010ءبروز بدھ
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری تاج الدین خان
نے کہا ہے کہ ہم پختون سرزمین پر قیام امن کےلئے پر عزم ہیں اور جب تک پختون سرزمین
پر ایک بھی دہشت گرد موجود ہو ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی امن کے
قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سینکڑوں شہداءکی وارث جماعت ہے اور اے این پی
ہی واحد جماعت ہے جو پختونوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز ضلع دیر پائیں تالاش میں حاجی وزیر زادہ کی
سربراہی میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کے عوامی نیشنل پارٹی
میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے اے این پی کے
مرکزی نائب صدر ظاہر شاہ خان اُوچ‘ صوبائی وزیر لائیوسٹاک حاجی ہدایت اللہ خان‘ اے
این پی دیر پائیں کے آرگنائزر حسین شاہ یوسف زئی نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلعی
آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایوب خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئےے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے مرکزی قائد اسفندیار ولی خان کی قیادت میں عوام سے
جو وعدے کئے تھے وہ ہم نے ایک ایک کر کے نبھائے‘ چاہے وہ صوبے کے عوام کو ان کی
پہچان خیبر پختون خوا ہو‘ بجلی کی مد میں وفاق سے بجلی کے 110 ارب روپے کی وصولی‘
صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا‘ روزگار کے مواقع فراہم کرنا‘ دہشت گردی
کو جڑ سے اُکھاڑنا‘ چشمہ رائٹ بینک کنال اور اٹھارہویں ترمیم کی منظوری اے این پی
ہی کے کارنامے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تمام پالیسیاں انسان
دوست اور عوام دوست ہیں۔ اے این پی کی مثبت اور کامیاب پالیسیوں کی بنیاد پر آج وہ
عوام میں مقبول ہو رہی ہے روز بروز سینکڑوں کی تعداد میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے
کارکن اے این پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

جاری کردہ

ANP میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور