منگل 23اگست 2011ء
پشاور (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے بعض
اخبارات میں شائع شدہ ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں یہ تاثردینے کی کوشش
کی گئی ہے کہ اے این پی اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے اختلافات کے باعث سندھ
حکومت سے علیحدگی پر غور کر رہی ہے ‘مرکز ی میڈیا سیل سے جاری کئے گئے بیان میں اے
این پی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اے این پی کا ا ولین مطم ¿ح نظر جمہور ی اقدار کا
فروغ اور ملک میں جمہور ی نظام کا استحکام ہے اور اے این پی نے جمہوریت کے ان اعلیٰ
مقاصد کےلئے تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ‘ جس کا نتیجہ طویل
جدوجہد کے بعد 18ویں ترمیم کے صورت میں سامنے آیا ہے ‘ اور پاکستان ایک حقیقی وفاقی
مملکت کے طور پر ابھرا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ اے این پی ایسی کسی سیاسی سرگرمی پر
یقین نہیں رکھتی جس سے عوام میں جمہوریت کے حوالے سے بد ظنی پیدا ہو ‘ انہوں نے کہا
کہ 2008ءکے انتخابات کے بعد ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور
مضبوطی کےلئے پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم کیا گیا اور اس اتحاد نے قوم کی جتنی خدمت
کی ہے وہ اس سے پہلے 60برسوں میں کوئی نہیں کرسکا ‘ جس کا ثبوت محکوم قومیتیوں کو
انکا حق دلانا اور پختون صوبے کو شناخت دلانا ہے۔

جاری کردہ

مرکزی میڈیاسیل
باچاخانؒ مرکز پشاور