بدھ 24اگست 2011
پشاور (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینیٹر حاجی محمد
عدیل نے پارٹی کے تمام صوبائی الیکشن کمیشنز بشمول سرائیکی وحدت کے الیکشن کمیشن کو
ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کے تمام اضلاع کی فارم سازی سے متعلق تفصیلات
مرکزی الیکشن کمیشن کے دفتر واقع باچاخانؒ مرکز پشاور کو 5ستمبر سے قبل ارسال کردیں
‘ مرکزی میڈیاسیل سے جاری کئے گئے ایک بیان میں مرکزی الیکشن کمیشن کے آفس انچارج
رسول خان سالارنے بتایا ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئر مین سینیٹر حاجی محمد
عدیل نے صوبہ پختونخوا ‘ سندھ ‘ بلوچستان ‘ پنجاب اورسرائیکی وحدت کے صوبائی الیکشن
کمیشنز کے چیئر مینز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبے کے تمام اضلاع میں رکنیت
سازی کے لئے جاری کئے گئے فارمز کی مکمل تفصیل بمعہ رکنیت سازی کی کاپیوں کے سیریل
نمبرز اور رکنیت سازی فارمز کی تعداد سے مرکز ی الیکشن کمیشن کو 5ستمبر سے قبل
ارسال کردیں ۔
جاری کردہ

مرکزی میڈیا سیل
باچاخانؒ مرکز پشاور