مورخہ 24 اگست 2010ء بروز منگل
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کراچی میں
قومی اسمبلی کے رکن پرویز خان ایڈووکیٹ کے بھائی آصف جان کے بہیمانہ قتل پر شدید
رنج و غم کا اطہار کیا ہے اور اس گھناﺅنے فعل کی شدید مذمت کی ہے ایک بیان میں
اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں پختونوں نے ہمیشہ نہایت سبر و تحمل‘ رواداری‘ برداشت
اور حوصلے سے زندگی بسر کی ہے اور جیو اور جینے دو کے اُصول کی پابندی کی ہے لیکن
آج کراچی میں پختونوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی صوبہ سندھ کے سالار عبید اللہ یوسف
زئی کو بھی دن دیہاڑے شہید کر دیا گیا مگر ان کے قاتل بھی تاحال گرفتار نہیں کئے جا
سکے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی عدالتی تحقیقات کے حکومتی
فیصلے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پختونوں کا خون
رائیگاں نہیں جائےگا۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی
خیبر پختون خوا