پر یس ریلیز

مورخہ26/08/2010
پشاور) (اے این پی ترقیاتی کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس چیئرپرسن ممبر قومی اسمبلی
بشریٰ گوہر کے زیر صدارت وزیر اعلیٰ این ایکسی میں منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر
اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے شرکت کی ان کے علاوہ کمیٹی ارکان
تاج الدین اور ارباب محمد طاہر خان خلیل نے بھی شرکت کی
کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں جلدازجلد ترقیاتی کام
شروع کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں متاثرہ اضلاع کے پارٹی کے ضلعی تنظیم سے 7ستمبر
تک ترقیاتی سکیم بھیجنے کی ہدایت کی اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افرا
سیاب خٹک نے کہا کہ تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد قوم جن مشکل حالات
کا مقابلہ کررہی ہے اسفندیار ولی خان کی قیادت میں پارٹی اور حکومت دن رات ایک کرکے
قوم کو ان مشکل حالات سے نکالے گی اور تعمیر نو کے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی
برداشت نہیں کی جائیگی۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی خیبر پختون خوا