پیر 22اگست 2011ء
پشاور (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے تر جمان ارباب محمد طاہر خان خلیل
نے نجی ٹی وی چینل اے وی ٹی خیبر کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے آزادی
¿ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے ‘ مرکزی میڈیاسیل سے جار ی کئے گئے ایک مذمتی بیان میں
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ آزادی تحریر و تقریر کےلئے قربانیاں دی ہیں‘
عوامی نیشنل پارٹی بابڑ ہ اور بارہ مئی جیسے سانحات کے شہداءکے خون کی امین جماعت
ہے جس نے ہر دور میں اظہار را ئے اور تحریر وتقریر کی آزدی کےلئے عملی جدوجہد کی ہے
‘ انہوں نے کہا کہ قانونی تحقیقات کے بغیر کسی بھی واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا
جماعت پر عائد کرنا قرین انصاف نہیں ‘ عوامی نیشنل پارٹی فخر افغان باچا خانؒ کے
فلسفہ عدم تشدد کی علمبردار سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دور میں صرف قربانیاں ہی دی
ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ بابڑہ ‘ ٹکر سے لے کر آج تک ہم اپنے بھائیوں اور بیٹوں کی
لاشوں کو کندھا دیتے آئے ہیں اور ہمار ا حال بھی اس پر شاہد ہے کہ پختونوں کی
بقاءکی جنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماﺅں نے اپنی جانوں کے نذرانے
پیش کئے مگر کبھی بھی اشتعا ل میں آکر کسی بھی قسم کے بدلے کی سیاست یا انتقامی
کارروائی نہیں کی ‘ انہوں نے واقعے میںزخمی ہونے والے صحافیوں کی جلد صحت یابی
کےلئے دعا بھی کی ۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکزپشاور