پشاور ( پ ر )عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا
ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے وسائل پر اپنے اختیار اور صوبائی خود مختاری کے
حصول کا وعدہ ایفاءکرکے فخر افغان باچا خان ؒ اوررہبر تحریک خان عبدالولی خان کا
خواب شر مندہ تعبیر کردیا ہے ‘ وہ لندن میں پارٹی کی تنظیم کی دعوت پر مانچسٹر میں
پختونوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ ہمار ے اسلاف نے عمر
بھر صوبائی خود مختاری کی بات کی اور اب جبکہ 18ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے تو
اس میں صوبوں کو اپنے وسائل پر اختیار حا صل ہوگا جس سے خوشحالی اور ترقی یقینی ہو
سکے گی ‘عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ اگر روس کے
خلاف جنگ کے وقت فخر افغان باچاخانؒ اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے مو ¿ قف کو
سمجھ کر اس پر عمل کیا جاتاتو آج پورے خطے کی سلامتی داﺅ پر نہ لگتی ‘ اور وطن عزیز
پر طرح طرح کے الزامات سے بھی نجات ملتی‘ سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہاکہ موجودہ
حالات کے تناظر میں وطن سے دور پارٹی ورکروں اور عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد
ہوتی ہے کہ وہ ملک کا ایک سوفٹ امیج اجاگر کرنے کےلئے کردار ادا کریں ‘ انہوں نے
کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے امسال ریکارڈ 11ارب ڈالر کا زرمبادلہ
پاکستان بھجوا کرملک کی ترقی میں اپنا کردا ر بحسن وخوبی نبھانے کی کوشش کی ہے ‘

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور

Manchester: President of ANP Khyber Pakhtunkhwa Senator
Afrasiab Khattak talking to the workers in a function arranged by ANP UK.
Mehfouz Jan, President ANP UK also seen in picture.