مورخہ 15 دسمبر 2009
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق عہدیداروں اور دیرینہ کارنوں کا ایک غیر
معمولی اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ارباب الطاف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس
میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی شاندار سیاسی خدمات اور پش منظر پر بحث کرتے ہوئے اس
عزم کا اظہار کیا گیا کہ پختون ایس ایف کے سابق ساتھیوں کے رابطوں اور سرگرمیوں کو
فعال اور مو ¿ثر بنایا جائے گا۔ جن عہدیداروں اور اہم افراد نے اجلاس سے خطاب کیا۔
اُن میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر خان‘ صوبائی وزراءسردار حسین بابک‘
ایوب خان اشاڑی اور دوسرے رہنما ڈاکٹر سالار‘ بہروز خان‘ حمایت اللہ مایار‘ طارق
خان‘ حسین شاہ یوسف زئی‘ الیاس خان اور سعید عالم بابا شامل تھے جبکہ نامور شاعر
رحمت شاہ سائل نے حالات کی مناسبت سے نظم پیش کی۔
اس موقع پر پختون ایس ایف کے پرانے ساتھیوں کو ایک مو ¿ثر پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے
کےلئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کے ارکان میں میاں افتخار حسین‘
ڈاکٹر سالار‘ بہروز خان‘ ارباب محمد الطاف‘ حمایت اللہ مایار‘ الیاس خان اور شہاب
الدین شامل ہیں جبکہ دو اکان کو فاٹا اور خواتین کے شعبے سے بعد میں نامزد کیا جائے
گا۔ عبداللہ یوس زئی کو اس آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی۔
مقررین نے موجودہ حالات کے تناظر میں پختون ایس ایف کے سابقہ ساتھیوں کی خدمات‘
مشاورت‘ تجاویز اور عملی جدوجہد کو مربوط اور فعال بنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے
ہوئے اس سلسلے کو مو ¿ثر انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا اور ٹھوس
تجاویز پیش کیں۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی
پختون خوا