مورخہ 15 دسمبر 2009
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) گزشتہ روز باچا خان مرکز پشاور میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی
کابینہ‘ ڈویژن صدور‘ ضلعی صدور اور یونیورسٹیوں کے صدور کا ایک مشترکہ اجلاس زیر
صدارت صوبائی صدر پختون ایس ایف ماجد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں پختون ایس ایف کے
مرکزی صدر بشیر شیرپاﺅ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں پختون ایس ایف کی تنظیمی
اُمور‘ ممبر سازی‘ تنظیم سازی اور موجودہ حالات اور بحرانوں کے بارے میں تفصیلی غور
و خوض ہوا۔
اجلاس سے پختون ایس ایف کے مرکزی صدر بشیر شیرپاﺅ اور صوبائی صدر ماجد خان نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اور بحرانوں سے چھٹکارا پانے کےلئے تمام پختون قوم
کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی قیادت اور نیٹ ورک کو فاٹا سے ختم کیا
جائے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں
نے گزشتہ روز باچا خان مرکز میں پختون ایس ایف کے اجلاس سے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ
دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور بہت جلد ملاکنڈ ڈویژن کی طرح
صوبے کے دیگر اضلاع میں امن اور حکومتی رٹ قائم کیا جائےگا۔ اُنہوں نے حالیہ این
ایف سی ایوارڈ کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی حکومت کو
مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی کامیابی صوبے کی ترقی اور
خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہو گی۔

جاری کردہ

باچا خان مرکز پشاور
مرکزی سیکرٹریٹ عوامی نیشنل پارٹی