Press Releases-2011 Moh'd Diyar Khan- PK-87 Shangla

Moh'd Diyar Khan- PK-87 Shangla

Moh'd Diyar Khan- PK-87 Shangla

پریسریلیز


پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز وزیر
اعلیٰ انیکسی میں صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک کے زیر
صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری تاج الدین خان‘ ممبران باز
محمد خان‘ محمد کریم بابک اور زین محمد خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں شانگلہ PK-87 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کےلئے محمد یار خان کو متفقہ
طور پر پارٹی اُمیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اے این پی ضلع شانگلہ کے
تمام عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ محمد یار خان کی کامیابی
کےلئے ضمنی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور محمد یار خان کو بھاری اکثریت سے
کامیاب کرے۔

جاری کردہ

تاج الدین خان
سیکرٹری صوبائی پارلیمانی بورڈ
خیبر پختون خوا

شیئر کریں