Press Releases-2011 Asfandyar Wali to give lecture at Oxford

Asfandyar Wali to give lecture at Oxford

Asfandyar Wali to give lecture at Oxford

پریس ریلیز

اسفندیار ولی خان اکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے‘ ڈاکٹر حیدر علی خان

لندن (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اُمور خارجہ اور سوات سے ممبر
صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے گزشتہ روز اکسفورڈ پاکستان سوسائٹی کی دعوت پر
یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ کیبلی کالج اکسفورڈ میں سوسائٹی کے عہدیداروں کے ساتھ
منعقدہ ایک نشست میں ڈاکٹر حیدر علی خان نے جنوبی ایشیاءکی موجودہ صورتحال‘ پاکستان
کے مسائل اور خصوصاً خیبر پختون خوا میں سیکورٹی چیلنجز پر عوامی نیشنل پارٹی اور
اس کی زیر قیادت صوبائی حکومت کی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے موجودہ صورتحال میں اے این پی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دہشت
گردی کے خلاف امن کےلئے پختون سرزمین پر اے این پی نے اب تک سینکڑوں کارکنوں کا
نذرانہ پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو خطے میں
امن کے قیام کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور امن کی بحالی کے ساتھ اس
علاقے کی تعمیر و ترقی کےلئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے اکسفورڈ میں زیر
تعلیم طلباءپر زور دیا کہ وہ دنیا کو پختونوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے میں
کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ اکسفورڈ یونیورسٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے کسی رہنما کا پہلا رابطہ
تھا۔ اس موقع پر اکسفورڈ پاکستان سوسائٹی کی طرف سے پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار
ولی خان کو لیکچر دینے کی دعوت دی گئی جو کہ اُنہوں نے قبول کر لی گئی۔ اے این پی
کے مرکزی صدر عنقریب اپنے دورہ برطانیہ میں اکسفورڈ یونیورسٹی جائیں گے۔

ڈاکٹر حیدر علی خان
مرکزی سیکرٹری اُمور خارجہ
عوامی نیشنل پارٹی

شیئر کریں