پریس ریلیز
پشاور 24مئی 2011ءبروز منگل
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے بزرگ سیاست دان اور صدر مملکت آصف
علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال کو قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھنے
والے تمام طبقات کا صدمہ قرار دیا ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے
جاری کئے گئے ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حاکم علی زرداری نے ملک میں
جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور
بائیں بازو کی سیاست کے حوالے سے وہ صوبہ سندھ کی توانا آوازوں میں سے ایک تھے،
اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ایک پارلیمنٹرین کی حیثیت سے بھی حاکم علی زرداری کا
کردار ناقابل فراموش ہے انہوں نے قومی اسمبلی کی اہم ترین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے
سربراہ ہونے کی حیثیت سے ملک کی بہترین خدمت کی ہے ، صدر مملکت کے نام تعزیتی پیغام
میں اسفندیار ولی خان نے ان کی وفات کو ملک کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا انہوںنے
مرحوم کی دونوں صاحبزادیوں فریال تالپور اورڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے بھی دلی تعزیت
کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
عوامی نیشنل پارٹی
باچا خان مرکز پشاور