جمعةالمبارک18نومبر 2011ء
پشاور ( پ ر )عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی وحدت کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں‘ محمد
ندیم قریشی صوبائی صدر اور سید سالم علی شاہ صوبائی جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ‘ اس
سلسلے میں اے این پی سرائیکی وحد ت کی صوبائی کونسل کا اجلاس ملتان میں زیر صدارت
عارف اظہر منعقد ہوا ‘ جس میں سرائیکی وحدت کے تمام اضلاع سے منتخب کونسلروں اوراے
این پی سرائیکی وحدت کے الیکشن کمیشن کے چیئر مین واجد علی اور الیکشن کمیشن کے
دیگر ممبران نے شرکت کی‘ اس موقع پر صوبائی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ‘
انتخابی عمل کی نگرانی عارف اظہر ‘ ندیم قریشی اور محمد رسول خان سالار نے کی ‘
صوبائی کونسل نے متفقہ طور پر محمد ندیم قریشی کوصوبائی صدر ‘ سید سالم علی شاہ کو
صوبائی جنرل سیکرٹری ‘ محسن مرزا سیکرٹری اطلاعات ‘ غلام رسول بھٹی نائب صدر اول ‘
محمد اکرم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ‘ محمد فاروق سیکرٹری مالیات ‘ خالدہ مشتاق سیکرٹری
ثقافت ‘ سیکرٹری لیبر عباس خان ‘نائب صدر دوم مشتاق ‘ نائب صدر سوم چوہدری اکبر علی
‘ نائب صدر چہارم پرکاش جیمز جبکہ جائنٹ سیکرٹری محمد اکرم چوہان ‘ محمد نسیم خان ‘
عذرا واجد اور محمد جبار کو منتخب کرلیا گیا ‘نومنتخب کابینہ نے مرکزی صدر اسفندیار
ولی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ
بابائے امن باچاخانؒ اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے
لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ‘ اجلاس سے عوامی نیشنل پار ٹی پنجاب
کے صدراور مرکزی الیکشن کمیشن کے رکن عارف اظہر ‘ نو منتخب صوبائی صدرو رکن مرکزی
الیکشن کمیشن ندیم قریشی اور مرکزی الیکشن کمیشن کے آفس انچارج محمد رسول خان سالار
نے بھی خطاب کیا ۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور