اتوار 13نومبر 2011ئ
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی )پنجاب کی صوبائی کا بینہ کے انتخابات
اسلام آباد میں منعقد ہوئے الیکشن کی نگرانی مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینیٹر
حاجی محمد عدیل، مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبر ندیم قریشی اور مرکزی الیکشن کمیشن کے
آفس انچارج رسول خان سالار نے کی ،انتخابی اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری احسان
وائیں،مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر ، نوابزادہ محسن علی خان، ایم این اے پیر حیدر شاہ
اورصوبہ پنجاب کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین ریاض اے شیخ سمیت پنجاب کے 20اضلاع
سے چار سو منتخب صوبائی کونسلروں نے بھی شرکت کی،اجلاس کے دوران ہاﺅس نے متفقہ طور
پر عارف اطہر کو صوبائی صدر اور گل نصیر خان کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا
جبکہ سینئر نائب صدر دلاور خان ،سیکرٹری اطلاعات میر بہادر ہوتی اور امور محنت
کیلئے قاضی اظہار سمیت دیگر عہدیداروں کو منتخب کر لیا گیا ۔اجلاس سے سینیٹر حاجی
محمد عدیل اور پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسان وائیں نے پارٹی پالیسی سے متعلق
تقاریر کیں اور نومنتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خان ؒ مرکز پشاور