ہفتہ 29اکتوبر 2011ء
پشاور ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین
خان نے پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک کی ہدایت پر اے این پی ضلع صوابی
کے صدر حاجی رحمان اللہ کی طرف سے پیش کردہ تحریری رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے
سابق ایم پی اے سلیم خان ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری اے این پی صوابی جہانزیب خان
اور سابق صدر اے این پی،پی کے 35فخر الزمان خان کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کر دی
ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ افراد گذشتہ چند
ماہ سے پارٹی مخالف سرگرمیوں اور صوبائی اور مرکزی قیادت کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے
میں مصروف تھے جبکہ مذکورہ افراد پارٹی کے ضلعی الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی میں
یونٹ سے لیکر تپہ جات اور یونین کونسلوں کی سطح تک غیر آئینی اور متوازی تنظیمیں
بنانے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ،یاد رہے کہ ان تمام افراد کو ضلعی صدر کی جانب سے
شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے جن میں ان سے جواب طلبی کی گئی تھی تاہم وہ ان
نوٹسز کا بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس کے بعد اب پارٹی سے ان کی بنیادی رکنیت
ختم کر دی گئی ہے اور وہ پارٹی کا نام استعمال نہیں کر سکتے ۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خان ؒ مرکز پشاور