جمعرات 27اکتوبر 2011ئ
پشاور (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری فارن افیئرز حید ر علی خان نے عوامی نیشنل
پارٹی یو کے کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت کے بعد اے این پی یو کے کی کابینہ
تحلیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ 8رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کرکے اسے
تین ماہ میںتنظیم سازی مکمل کرنے کا ٹاسک حوالے کیا ہے ، آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر
مین محفوظ جان ، سیکرٹری عالمزیب خلیل اور دیگر ارکان میں جمشید بنگش ، اشفاق احمد
، شہریار خان ، جاوید اخونزادہ ، مسرت شاہ اور سراج خان شامل ہیں ۔ دریں اثنا فارن
افیئر ز سیکرٹریٹ نے عوامی نیشنل پارٹی میلبورن آسٹریلیا کی کابینہ کی منظور ی دیدی
ہے جس کے مطابق طارق درانی صدر ، ڈاکٹر اقبال خان نائب صدر ، عابد خان جنرل سیکرٹری
، حنیف آفریدی جائنٹ سیکرٹری ، منصف جان سیکرٹری اطلاعات اور حامد خان فنانس
سیکرٹری منتخب کرلئے گئے ہیں۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور