اتوار 23اکتوبر2011ء
پشاور (پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے قائد اسفندیار ولی خان اور صوبائی
صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے پاکستان کی خاتون اول ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی
والدہ اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ساس بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر انتہائی
دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھنے والے تمام
طبقات کا صدمہ قرار دیا ہے ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری کئے گئے
ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے
فروغ اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا،اسفندیار ولی
خان نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قیادت میں ان کی پارٹی نے ایم آر ڈی میں جو کردار
ادا کیا ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ،صدر مملکت کے نام پیغام میں
دونوں رہنماﺅں نے بیگم نصرت بھٹو کی وفات کو ملک کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا
انہوں نے مرحومہ کی صاحبزادی صنم بھٹو سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی
مغفرت کیلئے دعا کی۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خان ؒ مرکز پشاور