منگل 15نومبر2011
پشاور ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے انتخابات مکمل ہو گئے ،ارباب نجیب
اللہ کو صدر جبکہ ملک نسیم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ، اس سلسلے میں ایک
انتخابی اجلاس آج باچا خانؒ مرکز میں صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین باز محمد خان
کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک سمیت
مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان ،صوبائی
سیکرٹری اطلاعات ارباب طاہر خان خلیل اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاورکے سابق صدر
میاں مشتاق نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ڈسٹر کٹ پشاور کیلئے نئی کابینہ کا انتخاب
عمل میں لایا گیا جس کے مطابق ارباب نجیب اللہ صدر، ملک نسیم جنرل سیکرٹری ،کامران
صدیق سینئر نائب صدر ،عبدالمالک خان نائب صدر اول،محمد جہانگیر خلیل نائب صدر
دوم،نیک اختر خان خلیل نائب صدر سوم،اکمل (ناظم)نائب صدر چہارم،فرید اللہ نائب صدر
پنجم،قاضی فضل قدیم نائب صدر ششم،منیر خان نائب صدر ہفتم،شیخ شفیع اکبر نائب صدر
ہشتم،شبانہ سیف اللہ نائب صدر ( خواتین)گلشن یوسف نائب صدر (اقلیت)گلزار حسین ڈپٹی
جنرل سیکرٹری ،ارباب حیات اللہ جائنٹ سیکرٹری اول،بابو ادریس جائنٹ سیکر ٹری دوم،
فضل محمد ( ارمڑ) جائنٹ سیکرٹری سوم،عطاءالرحمان جائنٹ سیکرٹری چہارم،ناصر خان
ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری پنجم،آفتاب خان جائنٹ سیکرٹری ششم،مکمل شاہ جائنٹ سیکرٹری
ہفتم،قراة العین ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری ( خواتین) رضاءاللہ خان سیکرٹری
اطلاعات،ارباب اللہ یار خان سیکرٹری مالیات،عبدالزمان خان سیکرٹری ثقافت اور فیض
محمد کو سالار منتخب کر لیا گیا ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر
سینیٹر افراسیاب خٹک نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اورکہا
کہ اے این پی نے ہمیشہ مرکز سے لے کر یونٹ تک کے انتخابات جمہوری طریقے اور پارٹی
آئین کے مطابق باقاعدگی سے کرائے اور آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی فخر
افغان باچا خانؒ کی خدائی خدمت گار تحریک کی تسلسل جماعت ہے جس کو خصو صاََ پختون
قوم اور مظلوم قومیتوں کی تائید حا صل ہے اور یہ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے
منشور میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن
کی بحالی کیلئے جتنی قربانیاں اے این پی کے شہداءنے دی ہیں تاریخ میں ان کی مثال
نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ پختون اسفندیار ولی خان کی قیادت میں اپنی شناخت اورحقوق
حا صل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کے ثمرات سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خان ؒ مرکز پشاور