مورخہ 15 دسمبر 2009
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور بڈھ بیر PF-10 کے عمائدین کا ایک اجلاس
زیر صدارت اے این پی ضلع پشاور کے صدر میاں مشتاق احمد باچا خان مرکز پشاور میں
منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ اور اے این
پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر خان خلیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ نے PF-10
میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل عمائدین کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کی
تنظیموں اور ورکروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام ترقیاتی کاموں کو اپنی
تنظیموں اور پارٹی ورکروں کے صلاح و مشورے سے کیا جائےگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم
PF-10 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے اور حلقے کے عوام کے تمام دیرینہ مسائل
کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔ PF-10 کے عمائدین نے ڈپٹی سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ
کا ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈپٹی سپیکر صاحب نے پارٹی تنظیموں
اور ورکروں سے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں صلاح و مشورہ کی راہ اپنا کر ہمارے دل
جیت لئے ہیں جس پر ہم تمام ان کے بے حد مشکور ہیں۔ اجلاس سے اے این پی کے صوبائی
سیکرٹری ا طلاعات ارباب محمد طاہر خان خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی
کام پارٹی تنظیموں کے صلاح و مشورے سے کئے جائیں گے۔ پارٹی کی تنظیمیں ہمارے لئے
اہم ہیں اور تمام معاملات کو پارٹی کے اندر رہ کر بھائیوں کی طرح اچھے طریقے سے حل
کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تمام پختون قوم کو اتفاق و اتحاد کی
اشد ضرورت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے موجودہ حالات اور بحرانوں سے نجات پانے کا مسمم
عزم کیا ہے اور اے این پی واحد پارٹی ہے جو موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی بڈھ بیر PF-10 کے
عمائدین کے اجلاس سے کیا جس کی صدارت اے این پی ضلع پشاور کے صدر میاں مشتاق احمد
کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور فوج فاٹا سے دہشت گردودں کے سرچشمے
اور نیٹ ورک کو فوری طور پر ختم کرنے کےلئے مو ¿ثر اقدامات اُٹھائیں۔ دہشت گردوں
اور انتہا پسندوں کو مزید وقت دینا اپنے پاﺅں پر آپ کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت قریب آ گیا ہے
اور انشاءاللہ ملاکنڈ ڈویژن کی طرح صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی دہشت گردوں کا خاتمہ
کر کے امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جو بھی پختون
سرزمین اور پختون قوم کو میلی آنکھ سے دیکھیں گے ہم ان کا پوری طاقت سے مقابلہ کر
کے ان کو نیست و نابود کر دیں گے۔
جاری کردہ

عبدالرحیم
جنرل سیکرٹری اے این پی
ضلع پشاور‘ پختون خوا