پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کا ایک خصوصی اجلاس باچا خان مرکز میں زیر
صدارت ضلعی صدر میاں مشتاق احمد منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی تنظیموں نے بھرپور
طریقے سے شرکت کی۔
اجلاس میں 26 جنوری بروز بدھ کو نشترہال پشاور میں فخر افغان باچا خان اور رہبر
تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کےلئے لائحہ عمل طے
کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی تنظیموں کو ہدایات کی گئی کہ 20 جنوری بروز جمعرات
کو اپنے اپنے یونین کونسلز میں اپنے اسلاف اور مشاہیر کی بخشش کےلئے قرآن خوانی کی
جائے۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹری اے این پی ضلع پشاور عبدالرحیم بارکزئی‘ صوبائی
سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہاشم بابر نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد پورے ملک خصوصاً صوبہ پختون خوا میں اے این پی
کی کوششوں سے امن قائم ہو جائےگا۔ ہاشم بابر نے مزید کہا کہ اے این پی نے امن کےلئے
بیش بہا قربانیاں دی ہیں انشاءاللہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

جاری کردہ

عبدالرحیم بارکزئی
جنرل سیکرٹری اے این پی ضلع پشاور
خیبر پختون خوا