پریس ریلیز

پشاور (پ ر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض خان مروت نے صوبائی
صدر ماجد خان کی ہدایت پر پختون ایس ایف کے صوبائی کابینہ‘ ڈویژنل صدور‘ یونیورسٹیز
صدور‘ جنرل سیکرٹریز اور سنٹرل کمیٹی کے ممبران کا اجلاس 22 جنوری 2011ءبروز ہفتہ
بوقت 12:00 بجے دوپہر بمقام باچا خان مرکز پشاور میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں فخر
افغان و فخر ایشیاءباچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے انتظامات
کو آخری شکل دی جائیگی اور تنظیمی اُمور پر بحث کی جائے گی۔

جاری کردہ

ریاض خان مروت
صوبائی جنرل سیکرٹری پختون ایس ایف