مورخہ 20 اگست 2010ء
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے
صوبائی سالار عبید اللہ یوسف زئی اور اُن کے دیگر ساتھیوں کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید
کرنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ صوبائی صدر پختون ایس ایف ماجد خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ مظاہرین نے پلے
کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی
کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور پختون ایس ایف کے ایڈوائزر ارباب محمد طاہر خان
خلیل، مرکزی صدر پختون ایس ایف بشیر شیرپاﺅ، ضلعی صدر اے این پی میاں مشتاق اور
صوبائی جنرل سیکرٹری پختون ایس ایف ریاض مروت کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباءنے شرکت
کی۔
مظاہرین سے اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پختونوں کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرنا ایک
منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے عبید اللہ یوسف زئی اور
اُن کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے
کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ مرید کہا کہ کراچی کو میں امن و امان قائم کرنے میں
کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس واقعے کے جلد از جلد تحقیقات
کی جائے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے
اپیل کرتے ہیں کہ پختونوں کے قتل عام پر سوموٹو ایکشن لے۔
آخر میں مرکزی صدر بشیر شیرپاﺅ، صوبائی صدر ماجد اور صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض مروت
نے بھی خطاب کیا اور ایک پرامن واک کیا۔
جاری کردہ

ریاض خان مروت
صوبائی جنرل سیکرٹری
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن