پشاور ( پ ر )عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی
کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب محمد طاہر خان
خلیل نے فخر افغان باچاخانؒ اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی تقریبات کا
شیڈول جاری کردیا ہے ، مرکزی میڈیا سیل باچاخانؒ مرکز پشاور سے جاری کی گئی تفصیلات
کے مطابق برسی کی مرکزی تقریب 26جنوری کو دن 11بجے شاہ طہماس سٹیڈیم پشاور میں
منعقد ہوگی جس سے پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان ، صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک
اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی خطاب کریں گے اور فخر افغان
باچاخانؒ کی انگریز سامراج کے خلاف اور قوم کے حقوق و غلامی کے طوق سے نجات کے لئے
جدوجہد جبکہ رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خلاف
طویل جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش گیا جائے گا۔
اس سے قبل جنوبی اضلاع ، ملاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن ، قبائلی ایجنسیوں اور ایف آر
ز میں تقریبات منعقد ہونگی ، شیڈول کے مطابق 20جنوری کے ٹانک میں تقریب منعقد ہوگی
جس میں خورشید خٹک صوبائی قیادت کے نمائندہ کے طور پرشرکت کرینگے ، 20جنوری کو کرک
میں مجوزہ برسی تقریب میں حاجی باز محمد خان اور امجد آفریدی صوبائی قیادت کی
نمائندگی کرینگے ، 21جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مجوزہ تقریب میں خورشید خٹک
صوبے کی جانب سے نمائندہ ہونگے ، 22جنوری کو بنوں اور لکی مروت میں برسی تقریبات
منعقد ہونگی جن میں علیٰ الترتیب خورشید خٹک اور حاجی باز محمد خان صوبائی نمائندوں
کے طور پر شریک ہونگے ،24جنوری کو کوہاٹ میں تقریب منعقد ہو گی جس میں حاجی باز
محمد خان صوبے کی نمائندگی کرینگے ، 20جنوری کو ملاکنڈ میں مجوزہ تقریب میں ارشد
علی خان اور ہدایت اللہ خان صوبے کی نمائندگی کرینگے ، 20جنوری کو بونیر ، سوات اور
دیر بالا میں بھی برسی تقریبات منعقد ہونگی جن میں علیٰ الترتیب جعفر شاہ ، سید
لائق باچا و رﺅف خان اور اول شیر خان و واجد علی خان صوبائی نمائندوں کے طور پر
شرکت کرینگے ، 21جنوری کو شانگلہ اور دیر پائین میں مجوزہ برسی تقریبات میں جعفر
شاہ و ہدایت اللہ خان اور واجد علی خان و اول شیر خان صوبے کی نمائندگی
کرینگے20جنوری کو چترال میں بھی برسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، 20جنوری کو
ایبٹ آباد میں بھی برسی تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک نوید ، قاضی اسد اور ایوب
اشاڑے صوبے کی نمائندگی کرینگے ،21جنوری کو ہریپور اور بٹگرام میں مجوزہ برسی
تقریبات میں علیٰ الترتیب ملک نوید و قاضی اسد اور نمروز خان ، تاج محمد ، انجینئر
سجاد اللہ اور ایوب اشاڑے صوبے کی نمائندگی کرینگے ، 22جنوری کو مانسہرہ میں مجوزہ
تقریب میں نمروز خان ، تاج محمد ، انجینئر سجاد اللہ اور ایوب اشاڑے صوبائی
نمائندوں کے طورپر شرکت کرینگے ، 23جنوری کو تور غر میں برسی تقریب منعقد ہوگی جس
میں نمروز خان ، تاج محمد اور انجینئر سجاداللہ صوبے کے نمائندوں کے طور پر شرکت
کرینگے ، 24جنوری کو کوہستا ن میں برسی کی مجوزہ تقریب میں نمروز خان ، تاج محمد
اور انجینئر سجاد اللہ صوبے کی نمائندگی کرینگے ، اسی طرح 20 جنوری کو خیبر ایجنسی
اور کرم ایجنسی ، 21جنور ی کو مومند ایجنسی اور شمالی وزیر ستان ایجنسی ، 22جنوری
کو باجوڑ ایجنسی اور جنوبی وزیر ستان ایجنسی جبکہ 20جنوری کو ایف آر ڈی آئی خان اور
ایف آر کوہا ٹ ، 21جنوری کو ایف آر پشاور و ایف آر ٹانک اور 22جنوری کو ایف آر لکی
و ایف آر بنوں میں بھی فخر افغان باچاخانؒ اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی
تقریبات منعقد ہونگی ۔