فیصل زیب خان اے این پی کی صوبائی کونسل کے ممبر نامزد
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے شانگلہ کے فیصل زیب خان کو صوبائی کونسل کا ممبر نامزد کر دیا ہے ، اور اس حوالے سے ان کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے فیصل زیب خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں پارٹی کی مزید فعالیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔