پشاور، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان کی زیرصدارت عوامی نیشنل پارٹی کاایک اعلیٰ سطحی اجلاس پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا‘جس میں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صوبائی صدرسینیٹرافراسیاب خٹک‘وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ‘صوبائی سینئروزیراورخیبرپختونخوااسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈربشیراحمدبلور‘مرکزی ایڈیشنل سیکرٹر ی جنرل تاج الدین خان ،سینئرصوبائی نائب صدرسینیٹربازمحمدخان ،صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب محمد طاہر‘ وزیراطلاعات و تعلقا ت عامہ میاں افتخارحسین ا وروزیراعلیٰ پختونخوا کے معاون خصوصی سیدمعصوم شاہ باچا نے شرکت کی ‘اس موقع پر خطے و ملکی صورتحا ل ‘ تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر غور و غوض کیا گیا ‘اجلاس میں ملعون امریکی یہودیوں کی جانب سے شان رسالت ؐ میں گستاخی اورتوہین آمیز فلم بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورمطالبہ کیاگیاکہ جن لوگوں نے یہ حرکت کی ہے ان کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دوبارہ ایسی شرمناک حرکت کرنے کی جرئت نہ کرسکے ۔حضورکی شان اقدس کی بے حرمتی سے پوری دنیاکے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ‘کوئی بھی مسلمان پیارے نبی کی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں کرسکتا‘اجلاس میں متعلقہ ملکوں پربھی زوردیاگیاکہ وہ اس قسم کی حرکات کاسختی سے تدارک کریں ‘اجلاس میں وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے صوبے کی مجموعی صورتحال خصوصاًترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی صدراسفندیار ولی خان کوتفصیلی رپورٹ پیش کی۔