flagعوامی نیشنل پارٹی کراچی ایسٹ کے انتخابات میں فہیم جان ضلعی صدر اور زور طلب خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، اے این پی کے قائد اسفندیارولی خان اور صوبائِی راہنما سنیٹر شاہی سید کا پیغام مبارکباد

کراچی، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے این پی ضلع شرقی کی کابینہ کے انتخاب کے لیے تمام ضلعی وارڈز کی کابینہ ،مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین الطاف خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں پرانی سبزی منڈی میں منعقد ہوا ،اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ان وکیل خان سواتی اور سید حنیف شاہ بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں موجود تمام ارکان نے متفقہ طور پر فہیم جان کو ضلع شرقی کا صدر،شیر خان آکاخیل سینئر نائب صدر زور طلب خان کو جنرل سیکریٹری اور مسطفیٰ خان کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا ،اس موقع پر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین الطاف خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فہیم جان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انتہائی خوشگوار وجمہوری ماحول میں متفقہ طور پر فیصلہ کرنے پر تمام ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایسا طر زعمل کا مظاہرہ خالص فکری، نظریاتی جمہوری، میچور اور سنجیدہ سیاسی کارکنان ہی کرسکتے ہیں۔
آج ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا کا رکن حالات اور واقعات کے مطابق فیصلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، انتہائی پر خطر ماحول میں کارکنان کا جذبہ قابل تحسین ہے ،اے این پی کے کارکنان اسلاف کی طرح ہر قربانی کے لیے تیار ہیں،ہم نے نا پہلے کسی ظلم و جبر کے سامنے سر جھکایا ہے نہ آئندہ جھکائیں گے ،
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے فہیم جان کو کو ضلع شرقی کاصدر او زور طلب خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ ضلع شرقی کی نو منتخب کابینہ کارکنان و عہدیداران کی توقعات پر پورا اترے گی اور پہلے سے زیادہ اچھی اور بھر پور کارکردگی کا مْطاہرہ کرے گی ۔