مورخہ: 4.10.2013 بروز جمعۃ المبارک
پریس ریلیز

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی پختون خوا کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد مٹہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی اعلیٰ قیادت کے خلاف نامناسب رویے کی بناء پر محمد اعظم خان ہوتی کو پارٹی سے خارج کر دیا۔
پارٹی کے صوبائی ترجمان صدر الدین خان مروت نے باچا خان مرکز سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر خان مٹہ کیطرف سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر محمد اعظم خان ہوتی کو جو شو کاز نوٹس دیا گیا تھا اس میں اُن کو اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔ مقررہ وقت میں وہ شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دے سکا بلکہ چند دن قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے نا مناسب رویے کا اعادہ کیا۔ لہٰذا پارٹی کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر خان مٹہ نے مقررہ وقت پورا ہونے پرشوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر اور مذکورہ پریس کانفرنس کو شوکاز نوٹس کا جواب تصور کرتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی پاداش میں اُن کو عوامی نیشنل پارٹی سے خارج کر دیاہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آج کے بعد محمد اعظم خان ہوتی کا نہ ہی پارٹی سے کوئی واسطہ رہا اور نہ ہی وہ پارٹی کا نام استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید براں وہ کسی طرح اے این پی کی رکنیت حاصل کرنے کا مجاز نہیں۔