پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے سابق ترجمان صدر الدین مروت بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ مرحوم ضلع لکی مروت کے علاقہ ممہ خیل کے خدائی خدمتگار خاندان کے چشم و چراغ تھے اور طالبعلمی سے لے کر مرتے دم تک قومی تحریک کے ساتھ رہے۔

انہوں نے سیاست کا آغاز دور طالبعلمی میں پی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے کیا۔وہ بنوں کالج کے طلباء یونین کے منتخب صدر بھی رہے۔بعد میں وہ گومل یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے صدر بنے اور صوبائی صدر کے عہدے تک پہنچ گئے۔

مرحوم صدرالدین مروت اے این پی خیبرپختونخوا کی ذمہ داریوں سے پہلے وہ اے این پی ضلع لکی مروت کے صدر رہ چکے تھے۔وہ پی کے 93لکی مروت کے انتخابی حلقے سے اے این پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

مرحوم گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔