پشاور(پ ر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور کیمپس تنظیم سازی کیلئے 22مارچ کا اعلان کردیا گیا۔ باچاخان مرکز پشاور میں صوبائی ایڈوائزر تیمورباز خان کی زیرصدارت اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا جس میں صوبائی چیئرمین پی ایس ایف آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی جمشید وزیر، پشاور کیمپس کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ملک احتشام الحق اور جنرل سیکرٹری موسیٰ خان، پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، زرعی یونیورسٹی اور انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پشاور کیمپس کی تنظیم سازی کیلئے انتخابی عمل 22مارچ کو ہوگا جبکہ 15مارچ تک درخواستوں پر اعتراضات الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 16مارچ کو اعتراضات پر جوابات جمع کرائے جاسکیں گے۔ مذکورہ تاریخوں کا فیصلہ متفقہ طور پر مشاورت سے کیا گیا۔