پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صوبہ بھر میں پارٹی کی تنظیمی فعالیت، سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور پارٹی بیانیے کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ڈویژنز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

ملاکنڈ ڈویژن کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں ثمرہارون بلور، خادم حسین اور سکندر مسعود عباس خٹک شامل ہوں گے۔ہزارہ ڈویژن کیلئے عاقل شاہ، ثاقب اللہ چمکنی، اعجاز یوسفزئی، سلیم خان (سوات) فیصل زیب خان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح ضم اضلاع کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں مختیار خان، رحمت علی خان، میاں سید لائق باچا اور شیرشاہ خان شامل ہیں۔پشاور ویلی کیلئے فرید طوفان، شاہی خان شیرانی، تیمورباز خان، شاہین ضمیر، خدیجہ بی بی، واجد علی خان، ادریس خان (ملاکنڈ) اور شہناز راجہ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ جنوبی اضلاع کیلئے خوشدل خان، حسین شاہ یوسفزئی، شازیہ اورنگزیب خان، حمایت اللہ مایار اور فاروق اکرم خان پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات کے مطابق تمام اراکین متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع کا دورہ کریں گے، ضلعی کونسل اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔اراکین تنظیمی فعالیت، سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور پارٹی بیانیے کو گھر گھر پہنچانے کیلئے دورے کریں گے۔