پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ کا اجلاس 09اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا اور پچھلے اجلاس کے فیصلے کے مطابق کابینہ اجلاس مرحلہ وار تمام صوبوں میں منعقد کئے جائیں گے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے ساتھ ساتھ کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ کابینہ اجلاس سے پہلے 09اکتوبر کو اے این پی قائدین بلوچستان بار کے وکلاء رہنما اور اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ کابینہ اجلاس کے بعد 10اکتوبر کو مرکزی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا اور اجلاس کے بعد شام چار بجے اہم فیصلوں کے حوالے سے میڈیا بریفنگ ہوگی۔

اے این پی کے مرکزی ترجمان کے مطابق قائدین کے دورہ بلوچستان کے موقع پر 08اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں مرکزی و صوبائی قیادت شرکت کرے گی۔

اے این پی قائدین کے دورہ بلوچستان کے موقع پر کئی اہم سیاسی رہنما پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔