پشاور( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس کے روک تھام اور علاج کیلئے عملی اقدامات کی بجائے صوبے کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا ہے، حکومت نے علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کے بجائے حکومتی سطح پر خوف و ہراس کا پھیلانا کئی سوالات جنم دیتی ہیں۔ حکومتی کارکردگی ناقص ہونے کی وجہ سے نت نئے تجربات کررہے ہیں۔ سردارحسین بابک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزراء اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کا کرونا وائرس کے معاملے پر سٹہ بازی کے اطلاعات قابل تشویش ہیں۔ ارادتاً حکومتی سطح پر اتنا بڑا خوف و ہراس پھیلانا مخصوصی مفادات و اغراض کے حصول کیلئے ہے۔ تعلیمی اداروں کو بند کرکے مساجد میں باجماعت نماز پر بھی پابندی لگائیں گے؟ نماز جنازہ پر بھی پابندی لگائیں گے؟انہوں نے کہا کہ حکومت کو سنجیدہ اور ذمہ دارانہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ پی ٹی آئی کا سرمایہ دار ٹولہ ہر مشکل گھڑی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اربوں روپے کمانے کے چکر میں ہوتے ہیں۔