پشاور( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں طیارہ حادثہ افسوسناک ہے اور اے این پی غم کی اس گھڑی میں شہید جوان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔باچاخان مرکز پشاور میں مختلف میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی احترام انسانیت پر یقین رکھتی ہے، شہداء کی امین جماعت ہونے کے ناطے شہیدوں کا غم اے این پی سے زیادہ کوئی محسوس نہیں کرسکتا۔ طیارہ حادثہ میں نوجوان کی موت ایک بڑا سانحہ ہے۔کسی بھی انسان کی موت بالخصوص ناگہانی موت ایک ذی شعور انسان کیلئے بڑے صدمے سے کم نہیں ۔ اے این پی طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے نوجوان کے خاندان کے ساتھ اس بڑے غم میں شریک ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سینکڑوں شہداء کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اس جنگ کے خلاف آج بھی صف اول میں کھڑے ہیں۔ طیارہ حادثہ افسوسناک اور صدے سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔