پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے تمام اضلاع کے انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس یکم جولائی بروز بدھ صبح 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام انفارمیشن سیکرٹریز کو باقاعدہ اطلاع بھی دی گئی ہے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ اجلاس کا مقصد پارٹی بیانیہ کو مزید موثر طریقے سے لوگوں تک پہنچانے کے بارے میں لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ اجلاس میں تمام ضلعی صدور کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے تمام انفارمیشن سیکرٹریز پر زور دیا کہ وقت کی پابندی اور اجلاس میں کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بروقت حاضری یقینی بنائیں۔