پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری ثقافت خادم حسین نے تمام اضلاع کے کلچر سیکرٹریز کا اجلاس بروز منگل 30جون 2020ء کو صبح 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام سیکرٹریز کو باقاعدہ اطلاع بھی دی گئی ہے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی کلچر سیکرٹری خادم حسین نے کہا ہے کہ اجلاس میں اضلاع کے کلچر سیکرٹریز کارگزاری رپورٹ بھی پیش کریں گے اور اسکے ساتھ ساتھ ملگری لیکوالان اور ملگری ہنرمندان تنظیموں کی تشکیل بارے غور کیا جائیگا۔

انہوں نے تمام کلچر سیکرٹریز پر زور دیا کہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے اجلاس میں کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے حاضری یقینی بنائیں۔