پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری ثقافت خادم حسین نے تخت بھائی ضلع مردان میں بدھا کے تاریخی مجسمے کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آثار قدیمہ، بالخصوص تہذیبی آثار قومی، تاریخی اور تہذیبی شعور کی ضمانت ہوتے ہیں۔ اے این پی تہذیب و تاریخ پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور ہر تہذیب کا احترام اپنا فرض سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کی توڑ پھوڑ ایک قومی جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ نئے دریافت شدہ تہذیبی آثار کی حفاظت حکومت اور متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے۔ باشعور قوم تہذیب و تمدن کی تاریخی اہمیت سمجھتے ہوئے اسکی حفاظت اپنا فرض سمجھتی ہے لیکن بدقسمتی سے ایک تاریخی مجسمے کو ضائع کردیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔