پشاور( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ضلع دیربالا (اپر دیر) کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی میں اعظم خان، حاجی منور، شاہ بہادر، ارشاد خان، ملک عمران، حاجی گل شیر، سعید انور اور سمیرا آیاز شامل ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی ضلع دیر بالا میں نئی فارم سازی اور تنظیمی ذمہ داریاں سرانجام دے گی۔ واضح رہے کہ بعض وجوہات کی وجہ سے انٹراپارٹی الیکشن سے پہلے ممبرسازی نہیں ہوئی تھی۔ نئی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر ممبرسازی یقینی بنائے۔