چارسدہ (پ ر)اے این کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ حالات کے پیچھے دیگر عوامل کا رفرما ہے جن کے اثرات جلد سامنے ا ٓئیں گے۔موجودہ نااہل حکومت سے اپنے اتحادی اور عوام دونوں ناراض ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوئی ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں انہوں نے ملک میں نئے صاف وشفاف انتخابات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔انہوں نے کہاموجودہ مہنگائی آئی ایف ایم کے شر ائط پوری کرنا ہے انہوں نے کہاکہ عوام 20جنوری کو باچا خان بابا اور ولی خان بابا کی برسی میں بھر پور شرکت کرکے ا ن کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں کیونکہ ان اکابرین نے جابرانہ نظام کے خلاف طویل جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے مرحوم ذولفقار خان کے حوالے سے کہاکہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ شریف انفس اور سادہ زندگی گزارنے والے انسان تھے۔