پشاور( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ خواتین کنونشن 27فروری کو باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا جس میں صوبہ بھر سے خواتین کارکنان،عہدیداران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندے شرکت کریں گی۔ اسی کنونشن کی تیاریوں بارے ایک اجلاس 7فروری بروز جمعة المبارک صبح 10بجے باچاخان مرکز پشاور میں طلب کیا گیاہے۔ اے این پی کی صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر سے تمام پارٹی عہدیداران اور کارکنان اس اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ 27فروری کو ہونیوالے خواتین کنونشن کی تیاریوں اور لائحہ عمل بارے تفصیلی جائزہ لیا جائے۔