چمن(نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی کیلئے ہمیں عملا لاچار غریب پرور عوام کی خدمت کو اولیت دینی ہوگی جس کیلئے ہم سب نے ملکر ہر قسم کے قبائیلی تعصب سے بالاتر ہوکر میدان عمل میں اترناہوگا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے گزشتہ روزکوژک فاونڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام چمن کے عوام کیلئے فری ایمبولینس سروس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے کوژک فاونڈیشن بلوچستان کے صوبائی چیرمین محمداسلم اچکزئی،جمیعت علمااسلام تحصیل چمن کے امیرمولاناعبدالخالق خادم،جمیعت علمااسلام نظریاتی کے صوبائی سالار عبدالولی،حاجی نواب اکااور دیگررہنماوں نے بھی خطاب کیا اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ اہل چمن کیلئے یہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے ہاں چمن میں بھی کوژک فاونڈیشن کیجانب سے فری ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے یقینا اس طرح کے اقدمات سے عوامی مسائل میں ریکارڈکمی واقع ہوسکتی ہے اس کے علاوہ نوجوانوں اور عام شہریوں کوبھی سماجی خدمت کے بہترمواقع میسرآسکتے ہیں لہذاہم سب کو بلکہ معاشرے کے ہرفردکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماجی خدمات میں کوژک فاونڈیشن کابھرپور ساتھ دے تاکہ وہ علاقے میں اس طرح کے مزید بہتراور اچھے خدمات سرانجام دیں سکے اور کوژک فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سماجی خدمت کے حوالے سے نوجوانوں اور عوام الناس کیلئے ایک بہترپلیٹ فارم ہے اصغرخان اچکزئی نے مزیدکہاکہ ہم اپنے اوراپنی پارٹی کیجانب سے ہرقسم کے تعاون کیلئے کوژک فاونڈیشن کیساتھ ہیں