کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے میکانگی روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلا نے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں بلکہ یہ درندے صفت انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے حکومت ریاست اور تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی تحفظ دہشتگردوں انتہاپسندوں کے خلاف بغیر کسی تمیز کیکاروائی نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق فوری عملدرآمد کرائیں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ درد کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں حکومت زخمیوں کی فوری علاج معالجے کو پہلی فرصت میں یقینی بنائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کوئٹہ میکانگی روڈ دھماکے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ عناصر بے گناہ انسانوں کی جان لے کر انسانیت کی توھین کرہے ہیں بھرے بازار میں بم پھوڑ کر بچوں خواتین بزرگوں اور نوجوانوں کو موت کے آغوش میں دھکیل کر ان درندوں کی اس ناروا عمل سے انسانیت شرما رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کے تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے متفقہ فیصلیکے نتیجے میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا جاتا اس طرح کے ناروا عملیات کا تدارک ممکن نہیں لہذا کسی اچھے اور برے کی تمیز کئے بغیر دہشت گردوں وانتہاپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایاجائے انہوں نے شہید ہونے والوں کی اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ درد کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی انکے ساتھ برابر کی شریک ہے ہمیں سب سے بڑھ کر اس کرب کا احساس ہے پارٹی قیادت سے لیکر عام کارکن تک ان واقعات کو قریب سے دیکھ چکا انہوں نیشہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور ان کی فوری علاج معالجے کا مطالبہ کیا