پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے فروری کے مہینے میں منعقد ہونے والے خواتین ورکرز کنونشن اور پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی بیٹھک /کانفرنس کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے، جاری کردہ شیڈول کے مطابق باچا خان مرکز پشاور میں خواتین ورکرز کنونشن 27 فروری جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع کی بیٹھک /کانفرنس 18فروری کو باچا خان مرکز پشاور میں ہوگی۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان کے مطابق فروری کیلئے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کیلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خواتین ورکرز کنونشن کا انعقاد 27 فروری جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع کی بیٹھک /کانفرنس 18فروری کو ہوگی۔ اسی طرح صوبائی صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان 7 فروری کو صوابی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ 10 فروری سے 13 فروری تک صوبائی صدر ضلع کرک کا تفصیلی تنظیمی دورہ کریں گے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی صدر 17 فروری کو حیات آباد پشاور میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ 21 فروری کو صوبائی صدر باچا خان مرکز پشاور میں میاں مشتاق شہید کی برسی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان کے مطابق مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایات کی روشنی میں اے این پی خیبر پختونخوا باچا خان مرکز میں خواتین ورکرز کنونشن 27 فروری جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع کی بیٹھک /کانفرنس 18 فروری کو منعقد کرے گی۔