پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری مالیات و سابق مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مختیار خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع کی بیٹھک 18 فروری کو باچا خان مرکز پشاور میں ہوگی۔اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں،تحریکوں،سماجی،طلباء و صحافتی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جائیگا۔اے این پی اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرچکی ہے اور اُن کو دعوت دی جاچکی ہے۔باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں مختیار خان یوسفزئی نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع کے جرگے کا مقصد نئے ضم شدہ اضلاع کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔تمام سیاسی پارٹیوں کو بیٹھک کے حوالے سے دعوت نامے اور دستاویز بھیجے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کی جانب سے دیے گئے نکات میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے تجاویز باچا خان مرکز کو بیٹھک سے پہلے بھیج سکتے ہیں تاکہ اُن تجاویز کو فائنل دستاویز کا حصہ بنایا جائے۔