پشاور (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے بونیر کے علاقے بامپوخہ میںماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ پیش آنے والا واقعہ دلخراش ہے، دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے اے این پی بونیر کے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا بھی ہوسکے غمزدہ خاندانوں کے شانہ بشانہ ہی رہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں جبکہ جاں بحق مزدوروں کو شہداء پیکیج دیا جائے کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنیوالے تمام کے تمام افراد مزدور اور غریب طبقے سے ہیں