پشاور(پ ر) اے این پی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و پارلیما نی لیڈر سر دار حسین بابک نے کہا ہے کہ ملک کے تمام چھوٹی بڑی پا رٹیو ں نے اے این پی کے بیا نیے کی تقلید کی ہے جو اے این پی کے بیا نیے اور پختونو ں کی بہت بڑی جیت ہے ۔ ہمارے اکا برین ہمیشہ سے آئین کی بالادستی اور ملک کے تمام اکا ئیو ں کے وسائل پر آئینی اختیار ات کیلئے جدوجہد کرتے آرہے ہیں ۔ ان حقوق کی جنگ اور جدوجہد پر انہیں جیلو ں میں ڈالا گیا ہے ۔ ان کی جائیدا دیں ضبط کی گئیں اور انہیں مختلف ادوار میں نظر بند کر دیا جا تاتھا ۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کہا کہ آج ملک کے کو نے کو نے سے جمہو ریت کی مضبوطی ،عوام کی حکمرانی ، قانون کی عملداری اور آئین پر من و عن عملدرآمد کے بیا نیے کی صدا اٹھ رہی ہے اور یہ باچاخان کے پیروکا روں کیلئے خوشخبر ی ہے کہ آج ہمارے شہداء اور قر بانیا ں رنگ لائی ہیں۔ آج ہمارے بیا نیے کو ملک کی تمام پارٹیاں اپنارہی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اے این پی ہمیشہ سے صوبائی مختاری اور صوبو ں کو سیا سی ،انتظامی اور مالی اختیا رات دینے کیلئے جدوجہد کر تی رہی ہے ۔ ملک وقوم کی سلا متی اور بھلائی ملک کے تمام ادارو ں کو آئین میں درج اختیا رات میں مضمر ہے لیکن بد قسمتی سے پختونو ں کو ہمیشہ سے دیوار سے لگا نے کا وطیر ہ اپنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک و قوم کو نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پختو نو ں کو اللہ تعالیٰ نے بیش بہا اور قیمتی قدرتی ذرائع آمدن سے نوا زا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے قد رتی وسائل کے استعمال اور اس کے سالا نہ کھربو ں روپے آمدن سے محرو م رکھا جارہا ہے ۔ سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ ہمارے صو بے کے ذرائع آمدن کو صوبے اور ملک کے وسیع تر مفا د میں صوبے کے اختیار اور واجبات کی ادائیگی کی بر وقت ادائیگی سے ہمارا صوبہ ملک کا مالدار ترین صوبہ بن جائیگا ۔

انہو ں نے کہا کہ ایک منظم کوشش اور سا زش کے ذریعے ہمارے ذرائع آمدن کو پختونو ں کی ضر وریا ت کے بجا ئے ملک کے دوسرے حصو ں میں خر چ ہوتا رہا ہے ۔ اے این پی پختو نو ں کے حقوق اور آئینی اختیا رات کیلئے ہر فورم پر پختونو ں ہی کے تعا ون سے جدو جہد جاری رکھے گی۔