پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی پارٹی اور مرکزی و صوبائی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس مردان ہوتی ہائوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کی۔ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر و پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی، صوبائی وزیر انجنیئر زمرک خان اچکزئی، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صاحب جان کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، صوبائی سینئر نائب صدر عمرفاروق کاسی، مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی، مرکزی جائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصر، صوبائی مشیر نعیم خان بازئی، رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ اور رکن مرکزی کمیٹی دائود خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیمی و پارلیمانی معاملات باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے ہی حل کئے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان حکومت کا حصہ رہے گی لیکن حکومت میں رہتے ہوئے جس طرح عوام کی خدمت کی اسی جذبے کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری رکھی جائیگی۔ تنظیمی و پارلیمانی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم اور مشاورت کے ساتھ حل کئے جائیں گے۔